امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اس ہفتے شروع ہونے والے بیرونی دورے
کے دوران وہ امریکی اتحادیوں کو یہ یقین دلائیں گے کہ نو منتخب صدر ڈونالڈ
ٹرمپ شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم (ناٹو) سمیت پوری دنیا میں امریکی
اتحادیوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات
کو برقرار رکھیں گے۔مسٹر اوباما نے کل یورپ اور لاطینی امریکہ کا دورہ شروع ہونے سے پہلے کہا
کہ اس دورے کے دوران ایک اہم چیز یہ ہوگی کہ گزشتہ ہفتے ہلیری کلنٹن کےخلاف
ٹرمپ کی فتح کے بعد سے پیدا ہونے والی تشویش پر وہ امریکی اتحادیوں کو
یقین دلانا پہلی ترجیح ہوگی۔